کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا ، اب صورتحال بہترہے، منظوروسان

سندھ بھر میں صنعتی زونز بنانے کا منصوبہ ہے سندھ میں صنعتی زونز کے لئے بیرون ملک کے دورہ بھی کررہا ہوں، سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران تاجرو صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا جو کہ اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہے پولیس اور رینجرز نے ملکر شہر کی روشنیاں بحال کی سندھ بھر میں صنعتی زونز بنانے کا منصوبہ ہے سندھ میں صنعتی زونز کے لئے بیرون ملک کے دورہ بھی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کے21 ستمبر کو بیلاروس جا رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے ساتھ ہمیں بھی وقت کی پابندی کرنی ہوگی۔ منظور وسان نے کہا کہ امن سے کراچی کو ملک کا منفرد شہر بنا سکتے ہیں پانی، گیس، اور دیگر بنیادی وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوششیں جاری ہیں ہم خاموش نہیں بیٹھے وفاق میں مسائل کے لئے آوازاٹھاتے ہیں جس کے نتائج بھی جلد سامنے آجائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سائٹ کو صاف ستھرا بننے کے لئے ایک کروڑ کا گرانٹ جاری ہوئی ہے۔ صنعتکار انڈسٹریز کے باہر کم از کم 20 درخت ضرور لگائیں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے لیے کچرا انڈسٹریز کے باہر جمع نہیں کیا جائے۔ منظور حسین وسان نے کہا کییقین دلاتا ہوں کے صنعتکاروں کے مسائل حل کرینگیصنعتکاروں کا تعاون چاہیے کے فور بننے سے کراچی میں پانی کی قلت ختم ہوجائیگی۔

منظور حسین وسان نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کے ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے صوبے اور ملک کی بہتری کے لئے سبسیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاذ عوام کو کرنا ہے۔ منظور حسین وسان نے کہا کیکراچی کے میئر وسیم اختر جب تک جیل میں ہیں تب تک کراچی کے قائم مقاممیئر ارشد وہرہ ہیں ملک کے خلاف ہرزا سرائی کوئی نئی بات نھی 1984 میں بھی مزار قائد پر پاکستانی پرچم جلایا گیا تھا بیورو کریسی اور سیاسی قیادت فیصلہ کرچکی ہے کے اب برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے مارچ کی موسم نھی لیکن کچھ حالات مشکل زور ہیں مارچ کے مہینے میں مارچ ہونا ہے لیکن اب بھی کچھ تبدیلیاں ہورہی ہیں کوشش ہے کے لیاری ایکسپریس وے کا کام جلد مکمل ہوجائے اور اس کو کھولا جائے تاکہ صنعتکاروں اور لوگوں کو مشکلات نہ ہو پولیس میں اب میرٹ ہوگیکوئی سیاسی مداخلت نہیں ، پولیس اپنا آزادی سے کام کر رہی ہے ہماری قیادت کا بھی کہنا ہے کے اب کام چاہیے عوام کو سہولتیں مہیا کی جائیں۔

صدر کراچی چیمبر یونس بشیر نے تقریب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ کو پانی فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے اگر حکومت پانی فراہم نہیں کر سکتی تو ہم جہاں سے پانی لے رہے ہیں ہمیں پھر روکا نہ جائے ۔ابھی سندھ اور کراچی 72فیصدگیس کی پیداوار کے باوجود27فیصد سیکڑو استعمال کر رہا ہے۔ صدر سائٹ ایسوسی ایشن جنید ماکڈا نے کہا کے لیاری ایکسپریس وے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کراچی کے صنعتوں کو پانی، گیس، بجلی کی قلت کا سامنا ہے ایک دن گیس بندش سے صنعت متاثر ہوتی ہے ہمارے مسائل حکومت حل کیئے جائیں۔

صوبائی وزیر منظور حسین وسان اچھا کام کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کے ہمارے مسائل حل کیے جائینگے۔ تقریب کے بعد صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے سائٹایریاز غنی چورنگی کے پاس صفائی مہم کا افتتاح بھی کیا اور وہاں سے انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کی ہدایت بھی دی۔ اس موقع پر تقریب میں سیکرٹری عبدالرحیم سومرو سائٹ لمیٹڈ ایم ڈی سائٹ اور صنعتکاربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :