Live Updates

سیاسی قیاد ت تلخیاں بھول کردہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دیں‘ پیر اعجاز ہاشمی

عمران خان ناچ گانے کی سیاست چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں‘جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مردان میں خود کش حملے اور پشاور کی کرسچن کالونی پر حملے پرس افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کوامریکی، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔

عمران خان اور ان کے ساتھی بھی ناچ گانے کی سیاست کو چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں۔ جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے واقعات پر گفتگو میں پیر اعجازہاشمی نے شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کاشکا ر پاکستانی قوم ایک عرصے سے اس عفریت کا مقابلہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اب الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دینا ہوگی ۔

حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔ قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا۔ ورنہ اسی طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ کرسچن کالونی پر حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ فوج نے بھی عا م شہریوں کے ساتھ بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں اپنی استطاعت کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو ماضی کی تلخیوں کو بھول کرقومی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :