صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کا منڈی بہاوٴالدین میں جاری سپورٹس منصوبوں کا دورہ،جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ بازار کے قریب زیرتعمیر ان ڈور جمنازیم کے تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار، اکتوبر کے آخر تک تکمیل کی ڈیڈلائن مقرر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے منڈی بہاوٴالدین میں جاری کھیلوں کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے سپورٹس کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہفتے کوشہر میں جاری تمام سپورٹس سکیموں کا تفصیلی دورہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا۔

جمعہ بازار کے قریب زیرتعمیر ان ڈور جمنازیم کی تعمیر کے دورے میں انہوں نے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی اکتوبر کے آخر تک منصوبہ ہرصورت میں مکمل ہونا چاہےئے۔ انہوں نے ڈی او( ورکس) کی عدم موجودگی کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی ہم نئے منصوبوں پر توجہ دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس سکیموں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

امسال 27لاکھ کا بجٹ جاری کیا جاچکا ہے جلد ہی باقی بجٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بعد ازاں سپورٹس سٹیڈیم میں ان ڈور کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 43.82ملین روپے کے منصوبے میں سے 25ملین روپے ریلیز ہوچکے ہیں۔ جلد ورک آرڈر جاری کردیا جائے گا۔ حمیدہ وحیدالدین نے ہدایت کی کہ کمپلیکس کا مین گیٹ فرنٹ پر رکھا جائے تاکہ آنے جانے میں سہولت ہو۔

اس سکیم کے لئے 5کروڑ روپے کا فنڈ میری خصوصی کاوش سے جاری ہوچکا ہے۔ دسمبر تک یہ منصوبہ مکمل ہوجانا چاہےئے۔ صوبائی وزیر نے قائداعظم سپورٹس گراوٴنڈ کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کی درخواست پر محکمہ ورکس کو ہدایت کی کہ عارضی طور پر نوجوانوں کے کھیلنے کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے اس دوران جیل روڈ کے زیر تعمیر پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا اور کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر بعدازاں کوٹ بلوچ گئیں اور منتخب کونسلروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :