ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 48 سنگل،20ڈویژن اور 31خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے گئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپر 48سنگل،20ڈویژن اور 31خصوصی بنچز تشکیل دے د یئے گئے۔

(جاری ہے)

عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے بارہ ڈویژن اوربتیس سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، اہم مقدمات کے علاوہ گوجرانوالہ,ساہیوال,سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کیلئے تیئس خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں،راولپنڈی کے علاقائی بنچ کیلئے دو ڈویژن،چار سنگل بنچ،ملتان کے علاقائی بنچ کیلئے آٹھ سنگل اورچار ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں، ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ،فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کیلئے آٹھ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، بہاولپور کے علاقائی بنچ کیلئے دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔