گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس

اجلاس میں وزیراعلی پرویزخٹک،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان،آئی جی ناصرخان درانی اوردیگر حکام کی شرکت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پرویز خٹک ، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دورانی اور کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان کے علاوہ متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیل کا جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا جبکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اجلا س میں بتایا گیا کہ سی پیک منصوبے کے راستے کو تحفظ دینے کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی فورس بنایا جائے گا۔اجلاس میں پشاورورسک روڈ کرسچن کالونی اور ضلعی کچہری مردان میں خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :