حبیب گرلز اسکول میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تدابیر سے آگاہی کا عملی مظاہرہ
ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے حبیب گرلز اسکول گارڈن میں آج ایک روزہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی خطرناک کاروائی کرنے کی صورت میں محفوظ رہنے کے لئے مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا،ایس ایس یو کے کمانڈوزبشمول خواتین نے عملی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا جس میں بتایا گیا کہ بم دھماکوں یا دہشت گردوں کے حملوں کی صورت میں اپنے اوراطراف میں لوگوں کی جان و مال کو کس طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
تربیتی کورس کے دوران اچانک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا عملی مظاہر ہ بھی کیا گیا،محمد مظفر اقبال سیکیورٹی آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ایس ایس یو کی جانب سے مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ،طالبعلموں،سرکاری ملازمین،نجی اداروں کے اراکین، وکلاء، ڈاکٹرزاور صحافیوں کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے تحت مختلف ہتھیاروں کے بارے میں معلوما ت کی فراہمی ، ہنگامی صورتحال کے دوران رویہ اورمختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جارہا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ جدید تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز عوام کی جان ومال کی حفاظت کا پختہ عزم رکھتے ہیں،سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.