اسلام کر یمو ف کی وفا ت از بکستان کے لیے ایک قو می نقصان ہے

صدرایف پی سی سی آئی اینڈ ای سی او چیمبر آف کامرس عبدالرؤ ف عالم کا بیان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:29

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر اور ای سی او چیمبر آف کامر س نے از بکستان کے صدر اسلام کر یمو ف کی وفات پر گہر ے دکھ اور تعز یت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ان کا انتقال ازبکستان کے لیے ایک بہت بڑ ا نقصان ہے ۔ جو کہ وسطی ایشیا ئی ممالک میں ایک اہم ملک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلا م کر یمو ف نے پو ری ز ندگی ازبک قو م کی خدمت کی اور بحیثیت صدر نہ صر ف ازبکستان کو معاشی اور سماجی خو شحالی کی راہ پر گا مز ن کیا بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ما بین معاشی تعاون میں اضا فہ کے لیے نما یا ں خدمات انجا م دیں ۔ انہوں کی خدمات کو ECOریجن میں ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا ۔ ECO چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرؤ ف عالم نے ازبک صدر کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی اور ازبکستان کے ساتھ ایک غم اور دکھ کے موقع پر یکجہتی کا اظہا ر کیا ۔