مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:57

مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) مصری فضائی کمپنی میں سوار مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں زبردستی داخلے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصری ہوا باز کمپنی "ایجپٹ ائیر" کا کہنا ہے کہ اس کی پرواز پر سوار ایک مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعہ پر جاری بیان کے مطابق پرواز نمبر 462 میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز نے سعودی دارالحکومت ریاض سے مصر کے شہر اسکندریہ کے لئے اڑان بھری۔

بیان کے مطابق مسافر سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق "جہاز کے عملے نے مسافر کی تلاشی لے کر یہ یقینی بنایا کہ آیا مسافر کے پاس ہتھیار موجود ہے یا نہیں۔پائلٹ نے ائیرپورٹ حکام کو اس واقعے سے آگاہ کیا، جنہوں نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ مسافر کو جہاز لینڈ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :