فلپائن بم دھماکہ، صدر روڈریگو دوتیرتے نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ منسوخ کر دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:56

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواؤ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے تناظر میں ملکی صدر روڈریگو دوتیرتے نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ منسوخ کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے اپنے پہلے دورے پر برونائی روانہ ہونا تھا تاہم جنوبی شہر ڈاواؤ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے تناظر میں انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ فلپائنی صدر کے آبائی شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور62 زخمی ہوئے۔ جس وقت ڈاواؤ کی ایک مارکیٹ میں نصب شدہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا، اْس وقت فلپائنی صدر شہر میں موجود تھے۔ وہ اگلے ہفتے کے دوران لاؤس اور انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :