ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمہ تک امن ممکن نہیں ‘علامہ سبطین سبزواری

قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کا رکردگی کو سراہتی ہے ‘صدر شیعہ علما کونسل پنجاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) شیعہ علماء کو نسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مردان میں ضلع کچہری پر ہونے والے بم حملے اور پشاور میں ورسک ڈیم سے ملحق کرسچن کالونی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرکے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان میں ہونے والے حالات کا براہ راست پاکستان پربھی اثر پڑتا ہے لیکن عوام پوچھتے ہیں کہ ملک کی موجودہ حالات کے ذمہ دار کون ہیں اور مسلسل بے گناہ ہی کیوں ظلم کا نشانہ بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو گا جب تک دہشتگردی کی جڑیں نہ ختم کی جائیں شاخوں اور پتے جھاڑنے سے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کا رکردگی کو سراہتی ہے لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت ، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کسیاتھ کام کر رہے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کے بعد بھی اس قسم کے واقعات کا رونما حیران کن اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعی سزادی جائے ۔

متعلقہ عنوان :