کراچی سے 213 پرندے لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

محکمہ جنگلی حیات کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 25 ہزار جرمانہ وصول کرلیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی لاہور ڈویژن کے وائلڈلائف سپروائیزر محمد جاوید اور اعزازی گیم وارڈن کے انفورسمنٹ سٹاف کے انسپکٹر محمد عثمان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس پر چھاپہ مار کر 213 پرندے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے 25 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم کاشف ولد محمد صادق کرچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کے ذریعے بغیر پرمٹ و اجازت نامہ 213 پرندے (بجری گر) لاہور لا رہا ہے جس پر محکمہ جنگلی حیات کے انفورسمنٹ سٹاف نے اسے لاہور ریلوے اسٹیشن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے 25 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :