نو منتخب میئرلاڑکانہ محمد اسلم شیخ نے حلف اٹھانے کے بعد انتظامات سنبھال لیے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نو منتخب میئر محمد اسلم شیخ نے حلف اٹھانے کے بعد انتظامات سنبھالیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے افسران اور ملازمین کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر میئر محمد اسلم شیخ نے میونسپل کارپوریشن میں ٹیکس وصولی کی شرح کم ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کی شرح کو بڑہایا جائے تاکہ مالی معاملات سے میونسپل کارپوریشن کو نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 15 سے 16 فیصد ٹیکس رکوری ہورہی ہے جو بہت کم ہے، ٹیکس وصولی کی شرح کو بڑہانے کے لیے 4 سے 5 دنوں میں تجاویز اور تفصیلات فراہم کیے جائیں اگر کوئی افسر اور ملازم کام نہیں کرنا چاہتا تو وہ ملازمت چھوڑ کر چلا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہاں کے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ٹیکس کی مد میں ملنے والے پیسے شہر کی ترقی کے لیے خرچ کیے جائیں گے جس کے لیے بینکوں، میڈیکل سینٹرز میں لگے ہوئے بڑے جنریٹرز پر بھی ٹیکس عائد کرکے وصولی کی جائے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو افسر عبدالحمید پٹھان، صابر عباسی، معظم خان عباسی اور دیگر نے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :