حجاب عورت کے تحفظ کا ضامن ہے،پوری دنیا میں حجاب کو فروغ مل رہا ہے،راشدنسیم

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا ہے کہ حجاب عورت کے تحفظ کا ضامن ہے،یہی وجہ ہے دنیا بھر میں اسلام کی آغوش میں آنے والی سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔پوری دنیا میں حجاب کو فروغ مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں اسلامی جمعیت طالبات کراچی کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راشدنسیم نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ حقوق نسواں کے نام نہاددعویدارمختلف ممالک نے آزادی کے نام پر کپڑے اتارنے کی قانونی اجازت اورحجاب اختیارکرنے پر پابندی لگارکھی ہے جوکہ ان کے دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب میں عورت کو عزت اورمکمل تحفظ کا احساس ملتا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کو فروغ مل رہا ہے مگر دوسری جانب مادرپدرآزادی کی دعویداراس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوراس پرپابندی لگانے کے لیئے قانون سازی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن ،مہذب اورپاکیزہ معاشرے کے قیام کے لیئے حجاب اورحیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔ راشدنسیم نے حلقہ خواتین کی جانب سے عشرہ حجاب منانے کا بھرپورخیرمقدمکرتے ہوئے کہاکہ اسکے دوررس نتائج نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :