پنجاب حکومت کا بچے کی ہلاکت اوردفعہ144کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرنے کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:04

پنجاب حکومت کا بچے کی ہلاکت اوردفعہ144کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرنے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :پنجاب حکومت نے بچے کی ہلاکت اور دفعہ144کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیاہے،جس پر حکومت نے ولید اقبال اور علیم خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ترجمان پنجاب حکومت زعیم قاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے قانون اور معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی ریلیوں میں نقصان کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ لاہور میں 4ارب جبکہ راولپنڈی میں ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔تجارت بند ہونے سے 5ارب 15کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔اسی طرح میٹروبس کی بندش سے لاہور میں 21لاکھ جبکہ راولپنڈی میں 16لاکھ کا نقصان ہواہے۔

متعلقہ عنوان :