Live Updates

ضمنی الیکشن: پی ایس 127میں جے یوپی نے مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کردی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پی ایس 127کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارحاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا۔ فٹبال کلب صاحبدادگوٹھ میں کارنر میٹنگ اورسلمان عبداﷲ مرادکے اعزازمیں استقبالئے کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان ضلع ملیر کے کنونیئرماسٹرعبدالحلیم نعیمی نے حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملیر کے بیشترعلاقے ایک بڑے عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں چونکہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ نے اپنے دورنظامت میں گڈاپ ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے تھے لہٰذاہم امیدرکھتے ہیں اس علاقے سے منتخب ہونے کے بعدبھی وہ حسب سابق ترقیاتی کام کرائیں گے۔

تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل ملیر سلمان عبداﷲ مراد، نعمان عبداﷲ مراد، رکن سندھ کونسل نذیر بھٹوسمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پی پی پی امیدوار حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماسٹرعبدالحلیم نعیمی کا شکریہ اداکیااور کہاکہ ملیر اور ملیر کے عوام کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آج اس کی مقبولیت اﷲ کے بعدعوام اور کارکنان کے مرہون منت ہے ،انشاء اﷲ کامیاب ہوکر ملیر کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا،عوام خود ملیر کو ترقی کرتادیکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :