عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے متعلق رپورٹ پیش

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کیخلاف مقدمات کی جیل میں سماعت سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کیخلاف دومقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملزم عزیربلوچ کیخلاف مقدمات سینٹرل جیل میں چلانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا عزیربلوچ کیخلاف کلا کوٹ تھانے میں قتل،اقدام قتل اوربغاوت کے دومقدمات درج ہیں۔دونوں مقدمات جیل منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کی سماعت ہوگی۔جس پرعدالت نے مقدمات کی سماعت 28ستمبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :