Live Updates

تحریکِ انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک لاہور اور راولپنڈی میں حکومت کے خلاف ریلیاں- احتساب مارچ ملک کے اداروں کو بچانے کے لیے ہے اور اگر اس پرامن احتجاج کو روکا گیا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:52

تحریکِ انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک لاہور اور راولپنڈی ..

لاہور+اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر۔2016ء) حزب اختلاف کی جماعتیں پاکستان تحریکِ انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک لاہور اور راولپنڈی میں حکومت کے خلاف ریلیاں نکال رہی ہیں۔ ریلی کے موقع پر لاہور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں اور یہ مارچ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس پہنچ کر ختم ہو گا۔

ریلی میں شرکت کے لیے عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ شاہدرہ پہنچ رہے ہیں۔زمان پارک لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ا±ن کے خاندان نے ملک سے باہر غیر قانونی طور پر کمپنیاں بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کر دیے ہیں۔

نیب، ایف بی آر، الیکشن کمیشن حکمرانوں کے تابع ہیں۔عمران خان کہنا تھا کہ اگر اس مرتبہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کی تحقیقات سے بچ نکلے تو آئندہ الیکشن کو کرپشن کے پیسے سے لے اڑیں گے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتساب مارچ ملک کے اداروں کو بچانے کے لیے ہے اور اگر اس پرامن احتجاج کو روکا گیا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے 14 کلو میٹر کو روٹ پر کئی مقام پر کنٹنرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔

ریلی کے راستے میں بھاٹی چوک، ناصر باغ، جی پی او چوک پر خطاب کرنے کے بعد مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ریلی کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس نے بھی خصوصی انتظامات کررکھے ہیں۔دوسری جانب پاکستان عوام تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں راولپنڈی میں ’قصاص مارچ‘ کر رہی ہے۔ ریلی میں شرکت کے لیے طاہر القادری لاہور سے روالپنڈی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی میں ہونے قصاص مارچ کمیٹی چوک سے شروع ہو کر لیاقت باغ پر ختم ہو گا۔اس ریلی سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا تھا لیکن رات گئے طاہر القادری نے بھی ریلی میں از خود شرکت کرنے کا اعلان کیا۔پاکستان عوامی مسلم لیگ بھی پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں شامل ہو گے۔راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی کے لیے مری روڈ پر سٹیج لگا دیا گیا ہے جس سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید خطاب کریں گے۔

راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد سے لیاقت باغ تک تمام داخلی راستوں کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے شیخ رشید اپنی رہائش گاہ سے مری روڈ تک پاکستان سالمیت مارچ کر رہے ہیں جو بعد میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں شامل ہو جائے گا۔شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی جانب جانے والے تمام راستے بھی سیل کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاو¿ن میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے کارکنوں کے قاتلوں کو ابھی تک سزا نہیں ملی ہے۔لاہور سے راولپنڈی جانے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہمیشہ ان کی جماعت نے پرامن احتجاج کیا ہے اور انصاف نہ ملنے تک یہ احتجاج ایسے ہی جاری رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات