چین میں معاشی اصلاحات کا نظام عملی ہے جس کے تحت مشترکہ معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،چینی صدر شی جن پنگ کا بز نس ٹو ئنٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:50

ہانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے جی ٹونٹی سر براہی اجلا س سے قبل منعقدہ ہ بزنس ٹونٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چین میں معاشی اصلاحات کا نظام عملی ہے جس کے تحت مشترکہ معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدرنے ہفتہ کو چین کے معاشی اصلاحاتی نظام کی اہمیت کے بارے میں شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ چین کے اس نظام میں وسعت ہے جس سے ایک ارب تیس کروڑ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں اور عالمی سطح پر دیگر کوئی ایسی مثال موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین موجودہ جی ٹونٹی اجلاس کو عالمی سطح پر پائیدار ،جامع ، متوازن اور مشترکہ معاشی ترقی کا پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر ئے گا۔چین کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اپنی معاشی ترقی کو بر قرار رکھتے ہوئے دیگر دنیا کو ترقی کے مواقعوں سے روشناس کرائے گا۔

متعلقہ عنوان :