کراچی کی سیاسی کروٹ سے زوروالے زیرہوگئے،قوم پرستوں کی قومی دھارے میں واپسی کاراستہ پی ایس پی سے ہوکرجاتا ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد کابیان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کراچی نے سیاسی کروٹ لے لی،زوروالے زیربلکہ زیرو ہوگئے۔ کراچی سمیت پاکستان میں امن مشن اوردہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرورکامیاب ہوگا،اب کوئی اہلیان کراچی سے امیداور روشنی نہیں چھین سکتا ۔ وہ ہفتہ کو پاک سرزمین پارٹی کی ممبرشپ کے سلسلہ میں ا وورسیز پاکستانیوں کے ایک نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اوررضاہارون نے امن دشمن قوتوں کوللکارا ہے،اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے بیس کروڑعوام ان کی پشت پرکھڑے ہیں ۔ مصطفی کمال ،صدرانیس احمدقائم خانی اوررضاہارون کے ہوتے ہوئے اب کوئی کراچی اورپاکستان کویرغمال نہیں بناسکتا ۔

(جاری ہے)

اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانیوں نے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔

قومیت پرست افراد کی قومی دھارے میں واپسی کاراستہ پاک سرزمین پارٹی سے ہوکرجاتا ہے۔محمدعلی جناح ؒ کاپاکستان قومیت پرستی اورشخصیت پرستی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ ہرکسی کے علم میں ہے کراچی اورخیبرپختونخوا میں بدامنی کے ڈانڈے کہاں جاملتے ہیں۔کراچی میں پرتشدد کاروائیاں کرنیوالے عناصر کوفنڈنگ کون اورکیوں کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے مددکی درخواست کرنیوالے پاکستان اورپاکستانیوں کے سچے ہمدردورہبر نہیں ہوسکتے ۔ بھارتی ڈکٹیشن پرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کر نیوالے کوتاہ اندیش عناصر رہبر کے روپ میں رہزن نکلے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کی طرح اندرونی دشمنوں کاصفایابھی ناگزیر ہے۔پاکستان کے اندرسے اس کی سا لمیت پروارکرنیوالے ملک دشمن قوتوں کے وفادار قابل گرفت ہیں،ان پررحم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجودپرزخم لگانے والے نرمی یا رحم کے مستحق نہیں ہوسکتے۔