پاک فوج کے 207 افسران اور جوانوں کا دستہ ، اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے لاہور سے سوڈان روانہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاک فوج کے 207 افسران اور جوانوں کا دستہ ، اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے لاہور سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم روانہ ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز پاک فوج کے 207 افسران اور جوان اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے لیے روانہ ہو ئے اس موقع پر پاک فوج کے سینئر افسر سید عمران نقوی نے امن مشن پر روانہ ہونے والے افسران اور جوانوں کو لاہور ایئرپورٹ سے رخصت کیاروانگی سے قبل امن مشن پر جانے والے افسران اور جوانوں کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر اﷲ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :