Live Updates

ہم نے پی ٹی آئی کے احتساب مارچ کو فری ہینڈ دے دیا ہے ، وہ پہلے دھرنوں کی طرح آج بھی جو سانپ نکالنا چاہتے ہیں نکال لیں

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:42

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کے احتساب مارچ کو فری ہینڈ دے دیا ہے اور ان کے راستے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں تاکہ یہ پہلے دھرنوں اور ریلیوں کی طرح آج بھی جو سانپ نکالنا چاہتے ہیں نکال لیں۔ احتساب مارچ میں لوگوں کی کم شرکت کا الزام ہمارے اوپر نہ ڈال دیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے ۔ لیکن ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا ٹھیک نہیں ہے ۔ خدا کے لئے ملک کو ترقی کرنے دیں تاکہ عوام خوشحال ہوں ، ملک میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے مسائل میں بہتری آئے ، نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور ملک آسمان کی بلندیوں کو چھوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات