Live Updates

عمران خان ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے، کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی پر ردعمل کااظہار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ہیں،عمران خان پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاکستان کی ترقی اس سے برداشت نہیں ہوتی،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا کیونکہ پاکستان کی ترقی اس سے برداشت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر کھڑا ہوتا ہے تو چند لوگ دھرنے شروع کردیتے ہیں کیونکہ خان صاحب پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو زحمت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے،عمران خان انارکی پھیلا کر ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے،پاکستان ٹیک آف کر رہا ہے کسی کوکرپشن نہیں کرنے دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات