کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ کیلئے اسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈ کو جلد مرمت کیا جائے ،تاجر برادری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:40

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 ستمبر ۔2016ء) مقامی تاجر برادری نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ کیلئے اسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈ کو جلد مرمت کیا جائے، انہوں نے اسلام آبا د کے میئر شیخ عنصر عزیز سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو جانے والی مین ڈبل روڈ کی ناقص حالت کا فوری نوٹس لیں کیونکہ مذکورہ روڈ آئی نائن اور آئی ٹن انڈسٹریل ایریاز میں گردوغبار کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کر رہی ہے جو مضر صحت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ اس خطے میں برآمدات و درآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا اس کو جانے والی سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے میئر اور چیئرمین سی ڈی اے سے پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی جلد از جلدمناسب کارپٹنگ کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور عوام کو آلودہ ماحول سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :