پانامالیکس ایشو:ایف بی آر نے450لوگوں کو نوٹس جاری کردیے۔ترجمان ایف بی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:16

پانامالیکس ایشو:ایف بی آر نے450لوگوں کو نوٹس جاری کردیے۔ترجمان ایف بی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :ایف بی آر نے پاناما لیکس معاملے پر450لوگوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں،نوٹسز آف شور کمپنیوں کے تمام افراد کو بھیجے گئے ہیں۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاناما پیپرز میں شامل تمام افراد کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے پاناما پیپرز کے معاملے پر مریم نواز،حسین نواز اور حسن نواز سمیت 450 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ان نوٹسز میں ایف بی آر نے آمدنی اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے پاناما لیکس معاملے پر میڈیا پر نام اآئے ہیں،ان کو خط لکھا گیاہے۔جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اگرکسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو تفصیلات جمع کروائی جائیں۔ایف بی آر نے خط آج نہیں لکھے کیونکہ آج دفتر میں چھٹی ہے۔