سجاد حسین قتل کیس، ملزم نثار مورائی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، سماعت 10ستمبرتک ملتوی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مقامی عدالت میں ہفتہ کوسابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ قتل میں ملوث ملزم نثار مورائی کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ہڑتال کے باعث سماعت10ستمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقتول کی اہلیہ کو پیش کیا جائے،واضح رہے کہ ملزم نثار مورائی پر 12 ستمبر 1998 میں سجاد حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :