پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ،قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کے جعلی نوٹ ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) لاہور میں پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گلبرگ ذوالفقار بٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزم شفاقت کو مین بلیوارڈ کے قریب دوران گشت مشکوک ہونے پر روکا جس سے دوران چیکنگ ہزاروں مالیت کے 500 کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم شفاقت کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں جعلی کرنسی کا کاربار کرتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :