تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے خصوصی فلوٹس نے بھی احتساب مارچ میں شرکت کی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے خصوصی فلوٹس نے بھی احتساب مارچ میں شرکت کی ،خواتین رہنما گو نواز گو ، کرپشن کے خلاف جنگ عمران خان کے سنگ ،کرپشن نا منظور ،پانامہ لیکس والوں جواب دو کرپشن کا حساب دو کے نعرے لگاتی رہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنمامسرت جمشید چیمہ کی طرف سے احتساب مارچ میں شرکت کے لئے خواتین کیلئے دو خصوصی فلوٹس تیار کرائے گئے جو شاہدرہ سے چیئرنگ کراس چوک تک تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے ہمراہ رہے ۔

اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ ، عالیہ حمزہ ،سیمی ازی ،فرحت آپا،ڈاکٹر جویریہ،نور فاطمہ ،عظمیٰ کاردار سمیت دیگر خواتین رہنما فلوٹس پر سوار تھیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شاہدرہ میں سب سے پہلے خواتین کے استقبالیہ کیمپ میں عمران خان کی قیادت میں احتساب مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا گیا ۔ مسرت چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کنٹینر ز لگا کر راستے بند کرنے اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے تین ستمبر کو تاریخ رقم کی کر دی ہے ۔ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام میں اپنے حقوق کیلئے شعور بیدا ہو گیا ہے اور وہ کرپشن کے بیجوں کی تجارت کرنے والے حکمرانوں سے نجات اور ان کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :