عراق نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:36

نصیریہ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) عراق نے القاعدہ کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے مختلف عرب ممالک کے 7 سزایافتگان کو پھانسی دے دی ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ان عرب باشندوں کو القاعدہ نیٹ ورک کی اہم تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے باعث 4 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

عراقی صوبہ دیکار کی صوبائی کونسل کے رکن دخیل رضی رضی نے بتایا کہ جن 7 دہشت گردوں کو نصیریہ کی جیل میں پھانسی دی گئی ہے انکا تعلق مصر ، تیونس، لیبیا، سوڈان، فلسطین ، شام اور اردن سے ہے ۔

دریں اثناء نصیریہ کی جیل کے ایک افسر نے اپنا نام بتائے بغیر بتایا کہ اس وقت نصیریہ کی جیل میں 60 دیگر سزا یافتگان موجود ہیں جن کا تعلق یمن، سعودی عرب، شام ، مصر ، لیبیا اور الجیریا سے ہے اور ان پر بھی دہشت گردی کے الزامات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :