بھارت کی جانب سے افغانستان کو مزید فوجی امداد ملنے کا امکان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:34

بھارت کی جانب سے افغانستان کو مزید فوجی امداد ملنے کا امکان

کابل ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) بھارت کی جانب سے افغانستان کو مزید فوجی امداد ملنے کا امکان ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدراشرف غنی آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں اوراس دورے کے بعد افغانستان کو بھارت کی جانب سے مزید فوجی امداد ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اخباراکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو طالبان کے خلاف لڑائی کیلئے چار ملٹری ہیلی کاپٹر مل چکے ہیں اورمستقبل قریب میں بھارت مزید اوراضافی فوجی سازوسامان فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے افغان قیادت کو تمام مطلوبہ فوجی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیکر اب تک بھارت کی جانب سے افغانستان کو 2ارب ڈالرکی امداد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :