لالی پرندے کے شکار،خریدوفروخت اورسمگلنگ پر پابندی عائد

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:33

لاہور۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء)حکومت پنجاب نے لالی پرندے کے شکار،خریدوفروخت اورسمگلنگ پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لالی پرندہ کی سمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کو محکمہ کی جانب سے نقدانعام دیا جائے گا اور ان کانام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔ لالی پرندہ کی سمگلنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 080009211پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔لالی کو لائیوسٹاک دوست پرندہ سمجھاجاتاہے جو مویشیوں کی جوئیں ،چچڑیاں اوردیگر نقصان دہ کیڑے مکوڑے کھاکر انہیں تلف کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے اسے شکاری پکڑکر باہر سمگل اورفروخت کر دیاکرتے تھے۔