وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ مردان ، بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت، جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:28

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو مردان میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیاد ت جبکہ جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے مردان میں جمعہ کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے زخمیوں کی عیاد ت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر داخلہ نے مردان میں بم دھماکے کی جگہ کا بھی دورہ کیا جبکہ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔