وزارت ہاؤسنگ وفاقی دارالحکومت میں چار کنال اراضی پر 1200فلیٹس تعمیر کرے گی ، فلیٹس سیکٹر ایف 6 میں90خستہ حال گھروں کو مسمار کر کے تعمیر کیے جائیں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:25

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس وفاقی دارالحکومت میں چار کنال اراضی پر 1200فلیٹس تعمیر کریں گی ، یہ فلیٹس اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں90خستہ حال گھروں کو مسمار کر کے تعمیر کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حکام نے اے پی پی کو بتا یا کہ وزارت ہاؤسنگ نے اس منصوبے کی سمری وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لئے بھجوا دیا ہے جیسے ہی اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری ہو جائے گی اس منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا ۔ منصوبے کو دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا ۔وزارت کے حکام نے بتا یا کہ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ تعمیر ہونے والے مجموعی فلیٹس میں 30فیصد فروخت کی جائے جبکہ 70فیصد وزارت کی ملکیت میں رہیں ۔

متعلقہ عنوان :