خانپور،چوری کے شبے میں گھریلو ملازم کو قتل کردیا گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:25

خانپور ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) چوری کے شبے میں گھریلو ملازم کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریاض کالونی خانپور کے رہائشی محمد اکمل ولد صادق نے عدالت میں اندارج مقدمہ کی پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا چھوٹا بھائی شہباز جس کی عمر 15 سال تھی راجاولد بشیر اور صائمہ زوجہ بشیر کے گھر ملازمت کرتا تھا جنہوں نے چوری کے شبے میں شہباز پرتشدد کیا اور کرنٹ لگایا جس کے نیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان نعش لے کر تھانے آگئے اور اسے اتفاقی حادثہ قرار دیا ۔محمد اکمل نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی کی قبر کشائی کرا کے پوسٹ مارٹم کرایا جائے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :