چین دنیا سے رابطے کیلئے نئے نکتہ آغاز پر کھڑا ہے ، صدر شی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:16

ہانگ ژو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے ہفتے کو یہاں کہا کہ چین اس وقت ترقی کے نئے نکتہ آغاز پرکھڑا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بزنس 20-گروپ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ چین جامع و سیع تر اصلاحات اور اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی مہمیز پہنچانے ، اقتصادی ترقی کے نئے معمول کو اپنانے اور اقتصادی ترقی کے موڈ کو تبدل کرنے کے علاوہ دنیا کے ساتھ رابطے کے ایک نئے نکتہ آغاز پر کھڑا ہے ۔

انہوں نے کہا چین کو امید ہے اور اس بات کا اہل ہے کہ وہ درمیانی رفتار سے پیداوار جاری رکھے اور خود اپنی ترقی کے حصول کے ساتھ دنیا کو زیادہ ترقیاتی مواقع فراہم کرنے کو جاری رکھ سکے ، نئے نکتہ آغاز سے آگے بڑھتے ہوئے چین جامع طریقے سے اصلاحات کو وسعت دے گا ، جدت پسندانہ نوعیت کی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کرے گا ، گرین ڈویلپمنٹ پر عمل کرے گا ، عوام کو زیادہ فوائد بہم پہنچائے گا اوردنیا کے لئے مزید کھلے گا ۔