ارکان پارلیمنٹ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں‘ فرائض کی ادائیگی میں عوامی رائے اور خیالات پیش نظر رہنے چاہئیں

عوام کو پارٹی پالیسی اور مختلف قوانین سے آگاہ کیا جائے ، حکومت کی ہدایت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے قانون ساز ادارے نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ذاتی طورپر یا انٹر نیٹ کے ذریعے ان کی آراء سے آگاہی حاصل کریں ، اس کا مقصد ارکان پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان مربوط رابطے کے نظام کو یقینی بنانا ہے تا کہ ان کے فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام کی رائے اور خیالات ان کے پیش نظر رہیں ، اعلیٰ قانون ساز ادارے کی دستاویز میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات ، کمیونٹی اور گاؤں کی سطح تک پہنچ کر اپنے رابطے استوار کریں تا کہ سرکاری کاموں میں لوگوں کی طلب اور رائے ان کے پیش نظر رہے اوروہ مختلف قانونی بل زیر مطالعہ لاتے ہوئے عوامی تجاویز اورخیالات کو سامنے رکھ سکیں ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق ایسی کوششیں ایک موثر نظام کے تحت باقاعدہ بنیادوں پر ہونی چاہئیں ، ارکان پارلیمنٹ کو ان رابطوں کے دوران ان لوگوں کو پارٹی پالیسی ، رہنما اصولوں ، مختلف قوانین اور ضوابط کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے تا کہ نچلی سطح تک عوام کانگریس کے اقدامات سے پورے طورپر آگاہ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :