ملک میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت بینظیربھٹوکی مرہون منت ہے۔یوسف رضاگیلانی

ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا،میثاق جمہوریت پرنظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے،میں نےچارٹرآف ڈیموکریسی پر85 فیصد عملدرآمد کیا۔سابق وزیراعظم کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:10

ملک میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت بینظیربھٹوکی مرہون منت ہے۔یوسف رضاگیلانی

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت بینظیر بھٹوکی مرہون منت ہے،ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا،میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے،میں نےچارٹر آف ڈیموکریسی پر85 فیصد عملدرآمد کیا۔انہوں نے پیپلزلائیرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 58 ٹو بی ہر صدر نے فرض سمجھ کراستعمال کیا۔

ہمارے صدر نے بھی ہمارے خلاف 58 ٹو بی استعمال کیا۔58 ٹو بی کا اطلاق صدر سے لے لیا تو افتخار چودھری نےاس کا اطلاق مجھ پرکیا۔انہوں نے کہا کہ میں نےچارٹر آف ڈیموکریسی میں85 فیصد عملدرآمد کیا۔یوسف گیلانی نے کہا کہ نواز شریف انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کیا۔بے نظیر کی شہادت پر انہوں نے پھر کہا میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے کہ بڑےسے بڑے لیڈر کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کےلیے پیپلزپارٹی کا بہت اہم کردار ہے۔ہماری حکومت نے1973 کے آئین کو بحال کیا۔446 ارکان نے73کے آئین کی بحالی میں ووٹ دیا۔ معلوم نہیں تھا کہ اتنی بڑی ذمےداری مجھ پر ڈالی جارہی ہے۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں وزیراعظم بنوں گا اور 73 کا آئین بحال کراؤں گا۔

متعلقہ عنوان :