آسیان اور چینی رہنما آئندہ ہفتے لاؤس میں ملاقات کرینگے

ملاقات کا مقصد فری تجارتی ایریاز کو اپ گریڈ کرنا ہے ،کمبوڈین وزیرتجارت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:08

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) آسیان ممالک اور چین کے رہنما آئندہ ہفتے لاؤس میں ملاقات کریں گے ، جس میں فری ٹریڈ ایریاز کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ، فری تجارتی ایریاز کو اپ گریڈ کرنے سے آسیان ممالک اور چین کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو جائے گا ، یہ بات کمبوڈیا کے وزیر تجارت پین سوراسک نے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسیان کے رکن ممالک اورچین نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ایک کانفرنس کے دوران 2002ء میں فریم ورک معاہدے کے تحت میگا فری ٹریڈ ایریاز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، یہ معاہدہ 2010ء میں لاگو ہوا ، چین نے 2013ء میں ان ایریاز کا درجہ بڑھانے کا نظریہ پیش کیاتاکہ معیاری اشیاء کی تیاری معاشی اورتجارتی تعاون میں اضافہ کیا جا سکے تا ہم اگست 2014ء میں آسیان ممالک اور چین نے ان تجارتی ایریاز کے درجہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا ، جس پر آئندہ ہفتے لاؤس میں ہونیوالے اجلا س میں عملدرآمد کا شیڈول طے کیا جائے گا اس وقت چین اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی حجم 472.16امریکی ڈالر تک ہے تاہم اگر چین اورآسیان ممالک فری ٹریڈ ایریاز کا درجہ بڑھانے کا عملی اقدام کر لیتے ہیں تو فریقین کے درمیان تجارت اور تعاون کو زیادہ فروغ حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :