چین کی اصلاحات اورکھلا پن ایک زبردست عمل ہے ، صدر شی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:08

ہانگ ژو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) ہانگ ژو یو میں جی20-گروپ کے سربراہی اجلاس میں ہفتے کو اپنے کلیدی خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کو زبردست عمل قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اولاً یہ جستجو کا عمل ہے ، جدیدیت کے حصول کے لئے 1.3بلین سے زائد آبادی والے کسی ملک کے لئے انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ، ثانیاً یہ عمل اور انتھک محنت کا عمل ہے ، چین نے اقتصادی تعمیر کو سختی سے مرکزی اہمیت دے رکھی ہے ، ثالثاً یہ مشترکہ خوشحالی کا عمل ہے ، عوام کے لئے عوام کی طرف سے ترقی اور عوام کے فائدے کے لئے چین کی جدیدیت کی مہم اور اصلاحات و کھلے پن کا بنیادی مقصد ہے اور یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے دوران دنیا کی جانب بڑھ رہا ہے اوردنیا چین کی جانب بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :