کانفرنس پائیدار،متوازن بین الاقوامی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گی

چین درمیانی اور تیز رفتار ترقی کرنے کی پوری اہلیت رکھتا ہے ، صدر شی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 16:08

ہانگ ژو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے جی 20-گروپ کی دوروزہ سربراہی کانفرنس سے قبل جو 4ستمبر سے یہاں شروع ہو گی ، بزنس20-گروپ کے سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی 20-کانفرنس کا تعلق نہ صرف اپنے رکن ممالک سے ہے بلکہ پوری دنیا سے ہے ، یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ کانفرنس کم ترقی یافتہ اور فریقی ممالک کے ساتھ صنعتی تعاون کررہی ہے اور پائیدار ترقی کے 2030ء کے ایجنڈے کے نفاذ کیلئے ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی 20- کانفرنس پہلی پہلی بار عالمی مائیکرو پالیسی کے فریم ورک میں ترقیاتی معاملات کو خصوصی اہمیت دے رہی ے ، چین کو توقع ہے کہ کانفرنس پائیدار ، متوازن اور بے مثال بین الاقوامی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گی ، چین نے مسائل حل کرنے کے لئے ایک نیا میکانزم دیا ہے ، تاہم ہمارا مقصد کوئی نیا محاذ کھولنا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ وہ درمیانی اور تیز ترین رفتار سے ترقی کرن کی اہلیت رکھتا ہے ۔