کشمیرکے حوالے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے سگنین نتائج نکلیں گے، آغا سید حسن الموسوی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کشمیریوں کے استقلال اور عزم ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پْرامن مظاہروں اور احتجاجی ریلوں کے عالمی برادری کی توجہ تنازعہ کشمیر کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی بٹ دھرمی اور حقائق سے چشم پوشی کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پیلٹ بندوق سے اب تک سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اسکا استعمال مسلسل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں نوجوانون کی گرفتاری اور سرینگر میں جماعت اسلامی کے دفتر پر چھاپے اور تنظیم کے ترجمان زاہد علی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :