مقبوضہ کشمیر، تاجر تنظیموں نے کل جماعتی بھارتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تاجر تنظیموں نے آئندہ چند روز تک مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے والے کل جماعتی بھارتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے نیم دلانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کشمیر اکنامک الائنس، کشمیر ٹریڈرز اینڈ منی فیکچرز فیڈریشن، فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر اور آل کشمیر فروٹ گوورز ایسوسی ایشن کے سربراہوں نے سرینگرمیں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں کہا کہ کل جماعتی بھارتی وفد سے ملاقات ایک بے سود مشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اس وقت انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اور اس صورت حال میں بھارتی وفد سے محض فوٹو سیشن ملاقات مظالم کا شکار شہریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو غیر سنجیدہ اور علامتی دوران اور ملاقاتوں سے حل نہیں جاسکتابلکہ اس کے لیے سنجیدگی اور اخلاس کے ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :