کوئٹہ ‘فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ عبدالولی کو 4 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ رواں سا ل کانگو کے مر یضوں کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ اس مریض سے اب تک 10 افراد زندگی کی بازی ہار چلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :