روالپنڈی میں راستے بلاک‘ہسپتالوں کو جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز‘ خاتون مریضہ ایمبولینس میں دم توڑ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:32

روالپنڈی میں راستے بلاک‘ہسپتالوں کو جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز‘ ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ، تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے خاتون مریضہ ایمبولینس میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے بدترین منصوبہ بندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایمبولینس بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے مریضہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے راہنماءحنیف عباسی نے شہرمیں کسی قسم کی روکاوٹوں کے وجود سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روالپنڈی میں کہیں پربھی کوئی رکاﺅٹیں کھڑی نہیں کی گئیں -