وزیر اعظم کا فیصل آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا ‘ بچوں نے گلدستہ پیش کیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف ہفتہ کی صبح 11بجے کے قریب بذریعہ ہیلی کاپٹر اس شاندار منصوبہ کے افتتاح کے لئے ستارہ کیمیکل انڈسٹریز پہنچے تو وہاں اہم سیاسی شخصیات ، پارلیمنٹیرینز ، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے عہدیداران و ممبران ، فیصل آباد چیمبر کے موجودہ و سابق صدور ، صنعتکار ، درآمد و برآمد کنندگان ، اعلیٰ انتظامی افسران اور مختلف مکاتب فکر کے سر کردہ افراد نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ہیلی پیڈ پہنچنے پر دو خوبصورت بچوں نے علاقائی لباس میں ملبوس ہو کر وزیر اعظم کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :