کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دو دفاتر گرادیئے گئے جس کے بعد مسمار کئے گئے ‘ دفاتر کی تعداد 54ہوگئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید دو دفاتر گرادیئے گئے جس کے بعد مسمار کئے گئے دفاتر کی تعداد 54ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد کارروائیوں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ‘ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے دفتر63اے اور 63بی کو بھی گرادیا گیا جس کے بعد اب تک گرائے گئے دفاتر کی تعداد54 ہوگئی ہے،ضلع وسطی اور غربی میں اب تک پندرہ دفاتر مسمار کئے گئے ‘ متحدہ کے 218دفاتر کو سیل بھی کیا جاچکا ہے۔