ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر پیٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کیا جاسکا تاہم جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی بیماری سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ‘جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے اس لئے انہیں پیش نہیں کیا جاسکتا ‘سماعت کے دوران فریقین کے وکلا پیش نہ ہوئے ۔

فاضل جج کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا برادری نے گزشتہ روز مردان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال کرکھی ہے ‘عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔