بچوں کے اعضا کی بھارت اسمگلنگ ‘پاکستانی سفارتخانے کا سابق افسرجیل بھجوادیا گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) عدالت نے بچوں کے اعضا کی بھارت اسمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتار کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسر عمر شہاب کو جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سینئرسول جج عبد الغفورکاکڑ کی عدالت میں بچوں کے اعضا بھارت اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمرشہاب کو عدالت میں پیش کیاسماعت کے دوران تفتیشی افسرکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم بچوں کے اعضا بھارت فروخت کرنے کے کاروبارمیں ملوث ہے ‘وہ اور اس کا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے اس لیے کیس کی مزید تفتیش اوردیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے ‘عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :