سیاستدانوں اور ان کے رشتہ داروں کے بچوں کو اسکالرشپ پر چین بھجوانے کی تیاریاں

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) محکمہ تعلیم سندھ نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں سیاست دانوں اور وزراء کے رشتہ داروں کے بچوں کو چینی زبان سکھانے کے پروگرام کے لیے اسکالر شپ پر چین بھجوانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 61 طلبہ اور 8 طالبات کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ ان منتخب بچوں میں زیادہ تعداد سیاستدانوں ،وزراء اور ان کے رشتہ داروں کی ہے جو چینی اسکالر شپ پر چینی زبان کا کورس کرنے چین جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :