سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے وزیراعلی سندھ دبئی روانہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنزکے صدراورسابق صدرپاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سابق صدروشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ کو سندھ کی سیاسی صورتحال و کارکردگی کی تفصیلات جانے کے لیے دبئی طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ملاقات میں کابینہ کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ 22 اگست کے بعدکی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا،ملاقات میں سندھ کی بیوروکریسی میں ردوبدل پربھی بات چیت ہوگی۔وزیراعلی دبئی میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلی ہاؤس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مراد علی شاہ دبئی سے کراچی واپس آکر اہم فیصلے کریں گے جن میں میئر کراچی کو سہولیات اور بیورو کریسی میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :