تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی بالادستی قائم کریں گے‘راجہ فاروق حیدر
ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:19
(جاری ہے)
وکلاء کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، خواتین اور بچوں پر بھارتی مظالم ،درندگی ، کرفیو ،ادویات اور اجناس کی قلت کے حوالہ سے اقوام عالم کی آگاہی کیلئے موثر کر دار ادا کرے ۔
وزیر اعظم یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کی خواتین وکلاء کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں پر مظالم کر کے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جو مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی انقلاب انگیز جدوجہد کا راستہ روکنا اب بھارت کے قابض و غاصب حکمرانوں کے لئے ممکن نہیں رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلئے جاری جدوجہد میں دو نسلوں کی قربانی دی ،کشمیر ی شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی دروازہ کھٹکھٹائے گی اور بھارت کو عالمی سطح پر ایکسپوز کرکے رہے گی تاکہ مہذب دنیا بھارت کا اصل روپ دیکھ سکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر کوئی کیس ہی نہیں اس نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ۔ بھارت کے اس جابرانہ تسلط کے خاتمے تک مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے تحریک آزادی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے پارلیمانی وفود بھیجنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان وفود میں کشمیر یوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کریں گے ۔ عوام کو گڈ گورننس فراہم کریں گے اور آزاد کشمیر میں انصاف پر مبنی ،کرپشن فری معاشرہ قائم کر کے رہیں گے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.